لاہور ٹی وی میرپور؛ کمرے میں بند پراسرار لوگ کون تھے، سیکورٹی اداروں نے انہیں پکڑ کر چھوڑ کیوں دیا؟ دوہفتے گزرگئے معمہ حل نہ ہوسکا۔
میرپورازادکشمیر ۔۔۔۔۔29 اپریل کو C/3 کے ایک پر اسرار گھر کو مردم شماری کے اہلکاروں کی جانب سے حکام بالا کو آگاہی کے بعد نائب تحصیلدار چوہدری ربنواز کی قیادت میں تھوتھال پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے دروازے توڑ کر کھولا اور اس گھر سے 3خواتین اور دو مرد باہر آئے جو کہ ظاہری طور پر ذہنی مریض یا قریب تر نظر آئے پولیس نے گھر سے نکالے گئے دونوں بھائیوں اور انکی والدہ اور 2 بہنوں کو اسپتال پہنچایا لیکن انہیں اسپتال میں نہ رکھا گیا اسکی کیا وجہ تھی یہ تو ڈپٹی کمشنر میرپور یا ایم ایس ہی بتاسکتے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے پہلے دونوں بھائیوں کو ھتکڑی بھی لگائی ۔۔ناقابلِ فہم بات یہ ہے کہ ان لوگوں کا آخر قصور کیاتھا۔
جس وقت پولیس انہیں گھر سے نکال رہی تھی تو گھر مالک لڑکے نے کس سے فون پر پولیس کی بات کرائی تھی؟
پراسرار گھر کے لوگ خوف زدہ اور ذہنی معذوری کے قریب تر ہیں ریاست نے انکی بحالی کی جانب کیا قدم اٹھایا ہے؟
انہیں اسپتال میں داخل کرا کے کسی سائیکاٹرسٹ سے چیک کیوں نہیں کرایا گیا؟
معلوم ہوا ہے کہ پراسرار گھر والے دوبارہ گھر میں مقید ہو گئے ہیں اب انہیں دوبارہ برآمد/بازیاب کرنے کے لیے آئندہ مردم شماری کا انتظار کیاجائے گا؟
پاک فوج کا کوئی جوان پھر کسی کو کال کرکے توجہ دلائے گا کہ اس گھر میں پر اسرار لوگ .کون ہیں؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذمہ دار کون ہے؟

0 Comments