لاہور (پ۔ ر)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر اضافی رش کے پیشِ نظرملک کے مختلف شہروں سے پانچ سپیشل ٹرینیں چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سپیشل ٹرینیں کراچی ، کوئٹہ ، راولپنڈی اور ملتان سے چلائی جائیں گی۔ عیدالفطر کی طرح عیدالاضحی پر بھی کراچی سے دو خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی ہے کہ عید کے موقع پر معمول کی ٹرینوں میں بھی اضافی بوگیاں لگائی جائیں اور سپیشل ٹرینوں میں آن لائن بکنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے



0 Comments